ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / آسٹریلیا: ایک شخص پر دہشت گردی کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد

آسٹریلیا: ایک شخص پر دہشت گردی کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد

Sun, 07 Aug 2016 17:36:34    S.O. News Service

ملبورن،7اگست؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا میں ایک مشتبہ شخص پر دہشت گردی کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آج سڈنی کی ایک عدالت نے اکتیس سالہ فلپ گالیا کو پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔ اسے گزشتہ روز پولیس نے ایک خصوصی کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لیا تھا۔ فلپ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دراصل ان کے خلاف ایک سازش ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق فلپ کا تعلق انتہائی دائیں بازو کی تنظیم ری کلیم آسٹریلیا سے بھی ہے، جو اسلام اور ایشیائی لوگوں کی آسٹریلیا امیگریشن کے خلاف ہے۔


Share: